جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس تھانہ دینہ اور تھانہ سوہاوہ نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ اور تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1 کلو 120 گرام ہیروئن اور580 گرام چرس برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔
اسی طرح تھانہ دینہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم کو گرفتار کر کے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری اطلاع دے کر اس ناسور کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
