جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دستیاب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ عدالت سے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ بچے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے گی، جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
