جہلم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو افراد کو گولی مار دی، دونوں شدید زخمی

جہلم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو افراد کو گولی مار دی، فائرنگ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جنو ال کے رہائشی تنویر حسین شاہ نے تفتیشی افسر کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کنتریلی بگ سیور کے نام سے جنرل سٹور بنارکھا ہے، گزشتہ روز عصر کی نماز پڑھنے کے بعد میں اور میرا دوست نصیر احمد سکنہ کنتریلی میرے جنرل سٹور کے باہر بینچ پر بیٹھ کر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں شام 7 بجے دو نامعلوم افراد ہنڈا 125 پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور عمریں 40 سے 45 سال کے قریب تھیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ہمارے قریب پہنچ کر موٹر سائیکل روک کر دونوں اشخاص نے اپنی اپنی ڈب سے پسٹل نکالے اور ہم پر بانیت قتل سیدھے فائر کیے جو مجھے ایک فائر دائیں پاؤں کے اوپر والے حصہ پر لگا اور دوسرا فائر بائیں پاؤں کے ٹخنے کے ساتھ لگا جبکہ میرے دوست نصیر احمد کو دونوں ٹانگوں پر گھٹنے سے نیچے فائر لگے ہم دونوں شدید زخمی ہو کر گر گئے۔

تنویر حسین شاہ نے بتایا کہ قریب ہی موجود میرابیٹا حسن تنویر اور میر اسالہ طاہر شبیر وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھتے ہوئے آگئے جنہوں نے ہم دونوں کو بذریعہ ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایانا معلوم اشخاص کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ وجہ عناد میر از مینی تنازعہ محمد عزیز ولد صادق، شکیل ولد محمد عزیز سکنائے موٹہ جہانگیر حال مقیم UK کے ساتھ چل رہا ہے جس ضمن میں مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ قبل ازیں بھی دونوں اشخاص مجھے سنگین نتائج دھمکیا ںدیتے رہیں ہیں اور مقدمات کی پیروی سے منع کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ مجھے قوی یقین ہے کہ وقوعہ ہذا محمد عزیز اور شکیل کی ایماء پر کیا گیا ہے تا کہ وہ مجھے مقدمات کی پیروی سے روک سکیں دو کس نامعلوم اشخاص نے محمد عزیز اور شکیل کی ایماء پر فائرنگ کر کے مجھے اور نصیر احمد کو ناحق مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے۔

تھانہ صدر کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد مصطفی نے زیر دفعہ 324 ت پ 34 ت پ 109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button