راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ صدر بار پنڈدادنخان مقرر، وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے عزم کا اظہار

جہلم: پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے معروف سینئر قانون دان راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے بطور صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وہ بار کے سینئر ترین وکلا میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی ساکھ، تجربے اور اصول پسندی کے باعث وکلا برادری میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز چوہدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ اپنی 6 ماہ کی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد رضاکارانہ طور پر صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے بعد راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے صدارت سنبھالی۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ تحصیل بار پنڈدادنخان کے وکلا کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل، اور پیشہ وارانہ ترقی کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

وکلا برادری نے اُن کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بار کا وقار بلند کرنے اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Exit mobile version