لندن: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا امیر عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ

لندن: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل نے امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور امیر عبدالقدیراعوان کی برطانیہ میں منعقدہ سراجا منیرا کانفرنسز کے انعقاد کو بہت سراہا۔

یہ ملاقات پاکستانی ایمبیسی لندن میں ہوئی، ملاقات میں وطن عزیز کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی جس میں امیر عبدالقدیر اعوان نے انتہائی مختصر اور قابل عمل تجاویز ڈاکٹر محمد فیصل کے سامنے رکھیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ لندن کے امیر چوہدری نجم، سیکرٹری اطلاعات مظہر ملک اور چوہدری جہانگیر تھے۔

یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان گزشتہ 15 روز سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں سراجا منیرا کے موضوع پر بہت بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔

Exit mobile version