ضلع جہلم کے زیادہ داخلے والے سکول این جی اوز کو نہ دینے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول آڈاپشن پالیسی تیار کر لی۔ بہترین سہولیات اور زیادہ انرولمنٹ والے سکولز کو این جی اوز کو نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر کرنے اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سکول آڈاپشن پالیسی لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نگران حکومت نے ابتدائی طور پر ایک ہزار سکول غیر سرکاری اداروں کو دینے کا کہا تھا ۔اس حوالے سے اب ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی تیار کرلی ۔

پالیسی کے مطابق اچھی سہولیات اور زیادہ انرولمنٹ والے سکولوں کو غیر سرکاری اداروں کو نہیں دیا جائے گا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ادارہ سکول آڈاپٹ کرنا چاہتا ہے تو اس سکول کو اپنائے جہاں بچوں کی تعداد کم اور سہولیات کی کمی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خاص طور پر بارڈر کے علاقوں میں کم سہولیات والے سکول غیر سرکاری اداروں کو دینے کے لیے تیار ہے۔

↑
Exit mobile version