جہلم میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، سول لائن روڈ پر قائم غیر قانونی تھڑے ختم کروا دیے

جہلم: ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ سول لائن روڈ پر قائم غیر قانونی تھڑے ختم کروا دیے گئے، جبکہ دکانوں کے باہر موجود شیڈز مالکان کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر انہیں ہٹا دیں۔

میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیم نے سول لائن روڈ پر بنائے گئے غیر قانونی تھڑوں کو مسمار کر دیا۔ دکان مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے طور پر غیر قانونی شیڈز ختم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح شاندار چوک کے قریب میونسپل کمیٹی کی جگہ پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا، اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد وہاں نئی دیوار تعمیر کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلاتفریق جاری رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button