مہنگائی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سے شہریوں کی زندگی مفلوج، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

جہلم: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ محنت کش طبقہ شدید مالی بحران کا شکار ہو کر اپنے گھروں کے چولہے جلانے سے بھی قاصر دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جس سے تاجروں اور مزدور طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کاروبار محدود ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی کے باعث عوام کی قوتِ خرید ختم ہو گئی ہے، جس کے باعث کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے روزمرہ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں اور تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکالا جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنے گھروں کا نظام بہتر انداز میں چلا سکیں۔

عوامی و تجارتی حلقوں نے ان حالات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر کے معیشت کو سہارا دیا جائے اور مہنگائی پر فوری قابو پا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version