کھیوڑہ: معروف صحافی و امیدوار چیئرمین ملک باصر کھوکھر کے چچا ملک محمد خان کھوکھر انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے معروف صحافی و امیدوار چیئرمین ملک باصر کھوکھر کے چچا قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں علاقے بھر سے سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات سمیت تمام مکتب و فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے معروف صحافی و امیدوار چیئرمین ملک باصر کھوکھر کے چچا ملک محمد خان کھوکھرقلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کو آبائی قبرستان ریحان کالونی میں سپرد خاک کیا گیا۔

علاقے بھر سے سیاسی سماجی صحافتی شخصیات و دیگر تمام مکتب و فکر کے لوگوں نے شرکت کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ملک باصر کھوکھر سے اظہار تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button