سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

سوہاوہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے چوری شدہ آہنی گارڈر مالیتی 55 ہزار روپے برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Exit mobile version