سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں بکریاں چوری کرنے والا چور چوری شدہ بکریوں سمیت گرفتار کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ندیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 8 عدد بکریاں مالیتی 4 لاکھ 80 ہزار برآمد کر لی گئیں۔
تھانہ ڈومیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
