دینہ میں اپنے ہی دوست کے ساتھ ڈکیتی کرانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

دینہ: اپنے ہی دوست کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرانے والا ملزم ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر لیا گیا، مال مسروقہ برآمد اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حفیظ رضا اور شاہد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی مسروقہ رقم ایک لاکھ 80ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔

منگلا پولیس نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے ہی قریبی دوست کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کروائی، ایک ملزم کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،شہریوں کو ڈرا دھمکا کر قیمتی اشیاء چھیننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Exit mobile version