جہلم میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ظہورہ گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ظہورہ گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ظہورہ چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version