منگلا: محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کی منگلا کمانڈ کی نہروں کا کام 95 صد مکمل کرلیا ہے۔
سیکرٹری آبپاشی کی ہدایت کے مطابق تمام ٹیموں کی کوشش ہے کی باقی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ نہروں کو بروقت کھولا جاسکے۔ اس وقت پنجاب بھر میں محکمہ کی ٹیمیں منگلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی اور کناروں کی بحالی کا کام اپنے شیڈول کے مطابق کررہی ہیں۔
سیکرٹری آبپاشی نے تمام زونل چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ بھل صفائی کے ساتھ بیراجوں کی دیکھ بھال کے کام بھی ترجیحی بنیادوں پرمکمل کئے جائیں۔
سیکرٹری آبپاشی نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ زونوں میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔
سیکرٹری نے ہدایت کی کہ نہروں پر لگے تمام غیر قانونی پائپ اور موگے اتاردیئے جائیں۔
