سوہاوہ: چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ کی رقم برآمد

سوہاوہ پولیس نے چوری کے مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version