جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ لڑکا بحفاظت بازیاب

جہلم: پولیس نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی گمشدگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ لڑکے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک لڑکا گم ہو گیا ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے فوری طور پر مختلف مقامات پر تلاش کا عمل شروع کر دیا۔

پولیس ٹیم نے بروقت اقدامات، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل تلاش کے بعد گمشدہ لڑکے کو بحفاظت تلاش کر لیا، جس کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے اسے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

لواحقین نے بروقت مدد اور مؤثر تعاون پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button