ضلع جہلم میں اینٹوں کے بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے بیماریاں عام

جہلم: ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بھٹہ خشت بیماریاں بانٹنے لگے۔ علاقہ مکینوں کی پھیپھڑوں سانس اور ٹی بی جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آبادیوں کے نزدیک قائم ہونے والے بھٹہ خشت پر لگایا گیا زگ زیگ سسٹم بھی نا کام ہو گیا ہے۔ بھٹہ خشت کی چمنیاں اونچائی میں بہت کم ہونے کی وجہ سے مضر صحت دھواں فضا میں شامل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے سانس و دمہ کی بیماریاں عام ہورہی ہیں۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ چمنیوں کی اونچائی کم از کم ایک سوفٹ ہونا ضروری ہے تا کہ دھواں اوپر والی فضا میں تحلیل ہو،اس عمل سے بیماریوں کی ریشو میں بھی کمی واقع ہوگی۔
شہری حلقوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ماحولیات سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں موجود بھٹوں کو آبادیوں سے دور اور کم از کم چمنیوں کی اونچائی 100 فٹ رکھی جائے تاکہ ارد گرد کے علاقوں کے مکین بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔



