للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز جاری ہو گئے، جلد تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔

انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان اور سول ہسپتال کھیوڑہ کا دورہ کیا، انہوں نے مریضوں سے تیمارداری کی اور ہسپتال میں ملنے والے سہولیات کے بارے دریافت کیا جبکہ مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی ایمرجنسی وارڈ میں چیک اپ کروا کر جانے والے مریض کو کال کر کے معلومات لی اور ہدایت کی کہ مریضوں کی تشخیص کے بعد میڈیکل ہسٹری نوٹ کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا مسئلہ سب سے زیادہ ہائی لائٹ ہوا، اس کے کچھ فنڈز ریلیز ہو گئے اور جلد کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد پراسس کے بعد ڈاکٹر کی کمی پوری ہو جائے گی۔

چوآ سیدن شاہ سے پنڈدادنخان تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نادیہ پروین کا کہنا تھا کہ پنڈدادنخان سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر میں سٹے آرڈر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ چھ ماہ میں پنڈدادنخان سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔

Exit mobile version