جہلم پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ گرفتار مجرم سال 2022 سے تھانہ صدر پولیس کو چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ طویل عرصہ روپوش رہا۔
تھانہ صدر پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے اس کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اشتہاری مجرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان عدالت جمع کرایا جائے گا تاکہ اسے اس کے جرم کی سزا دی جا سکے۔
