دینہ کا نوجوان چوہدری مبشر احمد برطانیہ کے شہر سلو سے بلامقابلہ ویکسم پیرش کونسل کے میئر منتخب

دینہ/ سلو: برطانیہ کے شہر سلو سے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری مبشر احمد بلا مقابلہ ویکسم پیرش کونسل کے میئر منتخب ہو گئے، میئر منتخب ہونے والے چوہدری مبشر احمد کا تعلق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ پرانہ مہتہ سے ہے اور چوہدری مشتاق احمد کے فرزند ہیں، چوہدری مبشر احمد کے میئر منتخب ہونے پر دینہ کی عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر سلو سے جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پرانا مہتہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری مبشر احمد بلا مقابلہ ویکسم پیرش کونسل کے میئر منتخب ہو گئے، تمام کونسلرز نے ان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہ کیا۔

چوہدری مبشر احمد میئر منتخب ہوتے ہی پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص دینہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میئر منتخب ہونے کے بعد چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور میرے حلقے میں کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ یہاں کے مسائل کو بہت اچھے طریقے سے حل کریں گے ۔ بہت جلد میٹنگ بلوا کر درپیش مسائل کو حل کریں گے جس میں تمام کونسلر حضرات شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ویکسم پیرش کونسل کے میئر منتخب ہونے والے چوہدری مبشر احمد کا تعلق دینہ کے نواحی علاقہ پرانہ مہتہ سے ہے اور وہ چوہدری مشتاق احمد کے فرزند ہیں، ان کے منتخب ہونے کے بعد انگلینڈ سمیت دینہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Exit mobile version