چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی دینہ آمد، سینئر سول جج سکندر خان اور اقبال خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی

دینہ: چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی دینہ آمد ،سینئر سول جج سکندر خان اور اقبال خان کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر سردار اعجاز ہائی کورٹ جج آزاد کشمیر بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے معروف صحافی محمد اقبال خان، سینئر سول جج سکندر خان، سب انسپکٹر ٹریفک جہلم ہارون رشید، لیاقت خان، اجمل خان اور بابر خان کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث دینہ نیو جھنگ میں انتقال کر گئی تھیں، اہل خانہ سے اظہار افسوس کے لیے چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے دینہ کے علاقہ نیو جھنگ کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سینئر سول جج سکندر خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ہائی کورٹ جج آزاد کشمیر سردار اعجاز بھی ہمراہ تھے۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر صداقت حسین راجہ کچھ دیر قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے ان کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے گئے۔

Exit mobile version