جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ویڈیو لنک کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سیف سٹی جہلم اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری و مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیوں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور مجموعی پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام افسران کو حکومتی و محکمانہ احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
ڈی پی او نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس دیا جائے اور ایسے مقدمات میں میرٹ و شفافیت کے ساتھ تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جائے۔
زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات کو میرٹ پر اور مقررہ مدت میں یکسو کیا جائے، تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے 12 ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "محفوظ پنجاب” کے تحت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ، خواتین و بچوں کا تحفظ اور عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
