دینہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، رقم برآمد

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم فیصل علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے چوری شدہ رقم 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے موثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، اور اسے جلد ہی عدالت میں چالان کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version