دینہ پولیس کی اہم کارروائی، شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے، لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تھانہ دینہ کی چوکی سٹی پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے، لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق چوکی سٹی دینہ پولیس کو ایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، لڑائی جھگڑا کیا اور گالم گلوچ کی۔

درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے، جبکہ متعلقہ تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام شواہد اور حقائق کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ تشدد اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

↑
Exit mobile version