غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے شہر کے مختلف مارٹس اور کھوکھوں کا اچانک دورہ کر کے غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مختلف دکانوں کے اسٹاک اور دستیاب برانڈز کی باریک بینی سے جانچ کی گئی، جبکہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صرف حکومتی منظور شدہ اور قانونی طور پر درآمد شدہ سگریٹ ہی فروخت کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان نے کہا کہ اسمگل شدہ اور بغیر وارننگ والی سگریٹ نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تمباکو مصنوعات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button