دینہ: ریلوے پھاٹک کے قریب 30سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، شناخت کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ نئی آبادی کا رہائشی 30سالہ نوجوان شیروز ولد محمود علی الصبح صبح تین بجے کے قریب ڈومیلی محلہ ریلوے پھاٹک کے مقام پر لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین 105اپ نائٹ کوچ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کو سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔
بعد ازاں نوجوان کی شناخت کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
