سوہاوہ: راجہ محمد شیراز کیانی کی وطن واپسی پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: معروف سماجی رہنما اور اختر ویلفیئر کے بانی راجہ محمد شیراز کیانی کی حالیہ وطن واپسی کے موقع پر ایک پروقار اور پرتپاک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور علاقے کی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

سوہاوہ میں منعقدہ اس استقبالیہ تقریب میں شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے، پھولوں کے ہار پہنا کر اور محبت و عقیدت سے لبریز کلمات کے ذریعے راجہ محمد شیراز کیانی کا شاندار خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جہاں مہمانوں نے اپنے محبوب رہنما سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

راجہ محمد شیراز کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "وطن کی مٹی سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں، اور دوستوں اور عزیزوں کی بےلوث محبت میرا اصل سرمایہ ہے۔”

تقریب کے اختتام پر اختر ویلفیئر کے کوآرڈینیٹر پروفیسر جمیل کیانی نے اپنی رہائش گاہ پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس محفل میں نہ صرف خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوئی بلکہ ملکی حالات اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بھی مفید گفتگو کی گئی۔

Exit mobile version