محرم الحرام؛ ضلع جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا سمیت 17 علماء کی تقاریر پر پابندی عائد

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 17 علماء کی زبان بندی کا حکم نامہ جاری کر دیا، محرم الحرام کے دوران کسی عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکیں گے۔

جن علماء کی تقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حافظ طاہر محمود، حافظ عبد الحمید عامر، انجینئر محمد علی مرزا، عاصم اشفاق رضوی، اصغر علی بخاری، عامر مختار، امجد حسین رضوی، ملک اقرار حسین، قاضی آفتاب، قاضی صداقت عباس، ذاکر علی عباس، قاری اختر حسین، حافظ گلزار احمد، اعجاز ڈار، قاری ذیشان، حافظ بلال رضوی اور سید فخر عباس شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں تاکہ بر وقت کارروائی کی جاسکے۔

سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ عوام امن و امان کی بحالی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، مذہبی تقریبات اور اجتماعات میں امن اور رواداری کو فروغ دیں۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور مسلکی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر جہلم نے محرم الحرام میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 16 شعلہ بیان علما ء/ ذاکرین کے ضلع جہلم میں داخلے پر پاپندی بھی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button