جہلم میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانی شروع کر دیں

جہلم میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانی شروع کر دیں، سردی کی شدت میں کمی آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سورج اپنی گرم کرنیں بکھیرنے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ شہر سے سموگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ضلع بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button