جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تزئین و بحالی کے بعد جمنازیم جہلم کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز علیزہ ریحان اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جہلم ضیاء اللہ رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد طارق گجر نے ڈپٹی کمشنر کو جمنازیم میں مکمل کیے گئے تزئین و بحالی کے کاموں، دستیاب سہولیات اور تنصیب کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے جمنازیم کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور بحالی کے بعد فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عوامی سہولیات کو بہتر بنانے، سرکاری تنصیبات کی مناسب دیکھ بھال اور شہریوں کو صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ عوامی سہولیات کو بہتر حالت میں برقرار رکھنا اور شہریوں کو ان سے بھرپور استفادے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ سرکاری تنصیبات کی موثر دیکھ بھال اور سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے سے عوامی وسائل کے بہتر استعمال اور شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس امر کی اہمیت اجاگر کی کہ تزئین و بحالی کے بعد بھی سرکاری تنصیبات کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے تاکہ شہری ان سہولیات سے دیرپا اور مؤثر انداز میں مستفید ہو سکیں۔
