سوہاوہ: پنجاب پولیس کے فرض شناس جوان راجہ وسیم کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جن کی شادی اور دعوتِ ولیمہ کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں علاقے کی ممتاز سماجی، سیاسی اور سرکاری شخصیات سمیت دوست احباب، عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دعوتِ ولیمہ کی اس خوشی کی تقریب میں نمبردار راجہ سہیل محمود، راجہ عبیداللہ کیانی (نائب صدر گگھڑ فیڈریشن سوہاوہ)، چوہدری رخسار علی (پنجاب پولیس)، شکیل احمد وارثی، ماسٹر چوہدری آصف محمود، کاظم کلیم کیانی ممبر تحصیل پریس کلب سوہاوہ، یاسر کیانی، پہلوان عامر، توقیر کیانی، محمد نبیل حسن سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے راجہ وسیم کیانی کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی، خیر و برکت اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دولہا اور ان کے اہل خانہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
