دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور سابق جنرل کونسلر کے گھر کے صحن سے لاکھوں روپے مالیت کا ہنڈا موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے، اہل خانہ جب صبح نماز کے لیے اٹھے تو دیکھا کہ صحن سے موٹرسائیکل غائب تھا اور مین گیٹ کھلا ہوا تھا ، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک عبدالخالق کے رہائشی سابق جنرل کونسلر سید افتخار حسین شاہ ولد سید نیاز علی شاہ کے گھر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں داخل ہو کر گھر کے صحن میں کھڑا 125موٹرسائیکل نمبر ANH-3417 لے اڑے۔
گھر کے اہل خانہ جب صبح فجر کی نماز کے لیے اٹھے تو دیکھا کہ صحن سے موٹرسائیکل غائب تھا اور گھر کا مین گیٹ کھلا ہوا تھا.
پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے سابق جنرل کونسلر سید افتخار حسین شاہ کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔
