جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈوگا گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈوگا گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں نوید افضل اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 6 تولہ سونا، 78 ہزار روپے نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل رم، پنکھے اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ برآمدگی کی مجموعی مالیت 23 لاکھ 57 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Exit mobile version