جہلم: صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی مراکز صحت کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے پنجاب حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو طبی سہولیات دہلیز پر دستیاب ہوسکیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دینہ رورل ہیلتھ سنٹر کے توسیع اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے افسران نے تعمیراتی کام پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے رورل ہیلتھ سنٹر کا کام جلد مکمل کرنے اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
