جماعت اسلامی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

جہلم: جماعت اسلامی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ، 7 اکتوبر کو اسلام آ با د کے غزہ مارچ میں جہلم سے کثیر تعداد میں لوگ شر یک ہو کر اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے دفتر جماعت اسلامی مشین محلہ نمبر 1 میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں بیالیس ہزار کے قریب شہادتیں ہو چکی ہیں جن میں 16 ہز ار سے زائد معصوم بچے ہیں، 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں لیکن عالمی ضمیر کی بے حسی کے اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سمیت دیگر پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کو یقین دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔
ڈاکٹر قاسم محمود نے مزید کہا کہ جہلم سے بڑی تعداد میں لوگ اس غزہ مارچ میں شریک ھوں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسرائیل کے عزائم صرف فلسطین تک محدود نہیں وہ گریٹر اسرائیل پر کام کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے موقع صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔



