جہلم: مرکزی جامع مسجد چوک اہل حدیث جہلم میں عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کے موضوع پر 12 جولائی بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء ایک عظیم الشان تبلیغی و اصلاحی پروگرام منعقد ہو گا۔
پروگرام کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر کریں گے جبکہ ممتاز عالم دین اور وکیلِ صحابہ حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن علوی آف لاہور عظمتِ صحابہؓ کے موضوع پر مدلل اور ایمان افروز خطاب فرمائیں گے۔
پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے لیے سوال و جواب کی نشست بھی رکھی گئی ہے تاکہ شرکاء اپنے دینی و فکری سوالات کے جوابات براہِ راست علمائے کرام سے حاصل کر سکیں۔
منتظمین کی جانب سے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر دینی بصیرت حاصل کر سکیں اور عقیدۂ صحابہؓ و اہل بیتؓ کی عظمت کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
