جہلم میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا

جہلم شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹیں اب محض مذاق بن کر رہ گئی ہیں جبکہ دوکاندار سبزیوں، پھلوں، کریانہ سٹور کی اشیاء، گیس اور دیگر ضروریات زندگی پر منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کریانہ مرچنٹس چینی، گھی، دالیں، سبزیاں جیسے گو بھی، اروی، کریلا، دودھ اور دیگر اشیاء کے نرخ اپنی مرضی سے وصول کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کی ذمہ داری دی جائے اور گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ ضلع جہلم میں نافذ "جنگل کے قانون” کا خاتمہ ہو سکے۔

Exit mobile version