ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ کالج آف کامرس کا دورہ، امتحانی مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر امتحان دے سکیں۔

دورے کے دوران کالج کے پرنسپل نے امتحانات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ سے براہ راست گفتگو کرکے ان کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ امتحانی عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے، نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو سختی سے روکا جائے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا طلبہ کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ تعلیمی معیار اور امتحانی عمل کی شفافیت برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button