دینہ: تاریخی قلعہ روہتاس کی تاریخی حیثیت کو تباہ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، قلعہ کے اندر پرانی آبادی کے علاؤہ نئی تعمیرات اور قلعہ کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے قلعہ روہتاس میں جاری تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور قلعہ روہتاس کی مقامی کمیٹی کے ممبران نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کی تعمیرات کو ختم کر کے اس ایریا میں باقاعدہ شجر کاری کی جائے۔
