دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان شراب فروخت اور سپلائی کے غیر قانونی کام میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
