دریائے جہلم سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

13
جہلم: دریائے جہلم سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں نئے اور پرانے ریلوے پل کے درمیان سے دریائے جہلم سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی، ریسکیو 1122 نے لاش کو دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 55 سالہ شخص کی لاش سرائے عالمگیر سائیڈ دریا سے برآمد ہوئی، لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔



