سوہاوہ میں خواتین کا پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

سوہاوہ: گزشتہ چار ماہ سے پانی سے خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے دفتر کے باہرپانی کی عدم دستیابی پراحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں پانچ بار موٹروں اور پمپس کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے لیکن شہریوں کو پانی نہیں مل رہا ، خواتین کی بڑی تعداد اے سی آفس کے باہر پہنچ گئیں اور پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے احتجاج میں کہا کہ ایک سال سے پانی کے مسائل کا شکار ہیں، بل ہر ماہ وصول کیا جاتا ہے، پانی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بل دو سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی سکیمیں تیس سالہ پرانی ہیں جس وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔جس جس علاقے میں پانی نہیں پہنچا وہاں کے بل معاف کریں گے، الیکشن کی وجہ سے ایک سال سے فنڈ فریز ہیں۔



