جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی سے مبینہ بدسلوکی، راستہ روکنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، گالم گلوچ اور تھپڑ مارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کے واقعہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ معاملے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ کمسن بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
