کمرشل عمارتوں کی تعمیر میں قوائد و ضوابط کی پابندی لازم ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: کمرشل عمارتوں کی تعمیر میں قوائد و ضوابط کی پابندی لازم ہے، قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اور ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں نئی کمرشل عمارتوں کے متعدد کیس منظوری کے لیے پیش کئے گئے جن میں سے قانون کے تقاضے پورے کرنے والے کیسوں کو اجازت دی گئی جبکہ متعدد کیس کاغذات کی تکمیل سے مشروط کر دئیے گئے ۔



