ویانا: مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی نےثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دو ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے دن رات ایک کرکے عوام کو ریلیف دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ضمنی الیکشن میں جیت اس کا بہت بڑا ثبوت ہے ۔پی ٹی آئی دعوے کررہی تھی کہ ہم کلین سوئپ کریں گے مگر عوام کو ریلیف چاہئے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کو دھوکا دیا ہے اور مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا تمام کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن پاکستانی عوام کو مزید ریلیف فراہم اور ملک کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھےگی۔
