جہلم میں منشیات فروش 10 کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار

جہلم میں منشیات فروش کو 10 کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد اویس کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version