پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 560 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



