جہلم: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، معاونِ خصوصی برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں سی ای او ہیلتھ آفس جہلم میں جامع فائر سیفٹی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
موک ایکسرسائز سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (PS) جہلم ڈاکٹر جواد احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم نے شرکت کی۔
مشق کے دوران ہنگامی صورتحال میں فائر سیفٹی پروٹوکولز، فوری رسپانس، محفوظ انخلاء اور باہمی رابطہ کاری کے عملی طریقۂ کار کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات اور رسپانس میکنزم کو بھی جانچا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فائر سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ادارہ جاتی تیاریوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عملے اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
محفوظ ہسپتال، محفوظ عملہ، محفوظ عوام — فائر سیفٹی اولین ترجیح ہے۔
