ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپوا کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپوا جہلم میں تدریسی سرگرمیوں، انتظامی امور اور طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے سکول کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز اور سکول کے دیگر حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تدریسی عمل، طالبات کے لیے دستیاب سہولیات اور سکول کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بجلی، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول میں صفائی کے معیار اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ضروری انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ طالبات کو صاف، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے، تمام ضروری سہولیات کو فعال رکھا جائے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے تدریسی معیار اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جائے تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے بنیادی سہولیات کی مسلسل دستیابی، صفائی کے بہتر انتظامات اور تدریسی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لیے ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں وہ اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔



