حکومتی دعوے بے اثر، مہنگائی نے سفید پوش طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا

جہلم: مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر نے غریب اور سفید پوش طبقے کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ حکومتی دعوے اور مہنگائی میں کمی کے وعدے عملی طور پر بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں اشیاء ضروریہ خصوصاً کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ آئل دکانوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر 584 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version